آئی ایس آئی سے متعلق جج کے خطوط عدالت عظمیٰ بھجوانے کا حکم

184

لاہور(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے آئی ایس آئی کے افسر کی جانب سے سرگودھا کے جج کو فون کرنے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے آر پی او سرگودھا ،ریجنل افسر سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔عدالت نے27جون تک فریقین سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اے ٹی سی جج کے خطوط عدالت عظمیٰ کے بینچ میں بھجوانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔