عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

50

اسلام آباد(صباح نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلائوگھیرائوکے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی کے جلائوگھیرائو کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا اور درخواستوں پر آئندہ سماعت 25 جون کو ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور شادمان میں جلائو گھیرائو کے مقدمات درج ہیں۔