اٹک (آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اٹک میں وکلا کے قتل کے واقعات افسوسناک ہیں ۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اہم ا قدامات کرنے ہوں گے ۔ جمہوریت کی بقا ، آئین کے تحفظ اور بحالی کے لیے وکلا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ، وکلا قتل کا کیس انسداد دہشتگردی ایکٹ اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت چلایا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے جاں بحق وکلا کے لیے بیس ملین فی کس امدادی رقوم کا بھی اعلان کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قتل ہونے والے وکلا کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام وکلا برادری متاثر ہ خاندا نوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔