پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ سے مزید ریلیف مل گیا

76

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو ایک اور مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا اور پراسیکیوشن نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس
اسجد جاوید گھرال نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ وہ پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کرلی۔ یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔