جیل حکام کو علی امین کی عمران خان سے ملاقات پر اعتراض

212

راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ممکنہ ملاقات پر اعتراض اٹھا دیااور اجازت بھی نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمانوں میں رئوف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثنا اللہ مستی خیل، خالد خورشید اور وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے نام شامل تھے۔

جیل حکام نے علی امین گنڈاپورکی ملاقات پر اعتراض اٹھایا ہے اور ملاقاتیوں میں ان کی جگہ کسی اور رہنما کا نام دینے کا کہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورکو گزشتہ کئی روز سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔