میر پور خاص، بلیک میلرز اور اوباش افراد کے خلاف احتجاج

142

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی گھروں میں کام کرنے والے مرد و خواتین کا بلیک میلرز اور اوباش افراد کے خلاف عید کے دوسرے روز پریس کلب کے سامنے احتجاج، اوباش افراد خواتین کو آتے جاتے چھیڑتے اور آوازیں کستے ہیں، منع کرنے پر ہمارے مردوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے رہائشی گھروں میں کام کرنے والے مرد و خواتین نے عید کے دوسرے روز پریس کلب کے سامنے بلیک میلرز اور اوباش افراد کے خلاف پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر فرحانہ اور دیگر کی قیادت میں عید کے دوسرے روز پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر احتجاج میں شامل خواتین نے کہا کہ علاقے کے اوباش افراد گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو آتے جاتے چھیڑتے اور غلیظ زبان استعمال کر کے آوازیں کستے ہیں، ہمارے مردوں کے منع کرنے پر قتل کرنے سمیت خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں، ہم وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو ویٹنری اینڈ اینیمل سائسنسز یونیورسٹی سکرنڈ محمد فاروق حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر طب حکین سجاد حسین، سیرم حسین اور احمد حسین کے گھروں میں کام کرتے ہیں جب ہم نے ان سے شکایت کی تو انہوں نے اوباشوں کو سمجھانے کی کوشش کی تو اوباشوں نے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا دیے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اوباش افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے اور وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو ویٹنری اینڈ اینیمل سائسنسز یونیورسٹی سکرنڈ محمد فاروق حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر طب حکین سجاد حسین، سیرم حسین اور احمد حسین کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے۔