پی پی کے میئر نے کراچی کوکچرا کنڈی بنادیا‘حلیم عادل شیخ

75

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر شہری تعفن پھیلنے سے پریشان شہریوں کی شکایت پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کراچی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج عید کا تیسرا دن ہے کراچی میں جگہ جگہ جانوروں کی آلائشیں پڑی ہیں کوئی اٹھانے والا نظر نہیں آرہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا 18 ارب کا بجٹ کہاں خرچ ہورہا ہے؟ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور میئر کراچی بھی پیپلزپارٹی کے پاس ہے اس کے باوجود شہر کراچی کچرہ کنڈی بن چکا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا عید سے قبل دعویٰ گیا تھا کہ ایک لاکھ 54 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جائیں گے۔