ملتان(آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے(ن)لیگ سے تحفظات صرف یہ ہیں کہ تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے ، بلاول بھٹو بھی حکومت سازی کے وقت کئے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے متعلق پیپلزپارٹی سے مشاورت نہیں کی اس لئے بجٹ کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔ حکومت نے جب تحریری معاہدہ کیا تھا تو
اس وقت ہمیں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں ہمارا حصہ دیا جائے گا لیکن حکومت اپنے معاہدوں سے انحراف کر رہی ہے اور پنجاب میں ہمیں وہ اسپیس نہیں دی جا رہی جو ہمارا حق ہے۔