عید پر لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کی کراچی دشمنی ہے‘ جماعت اسلامی

18

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے عید کے موقع پر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ پراظہار تشویش اوراسے کے الیکٹرک کی کراچی و انسانیت دشمنی کی بدترین مثال قراردیاہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں ۔ کے الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیاں اب ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکی ہیں ان سے باز پرس کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ صوبہ سندھ میں عوام کو ڈاکو راج اور بجلی کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کے الیکٹرک کی عوام دشمنی کے خلاف اور مظلوموں کی آواز بن کر جدوجہد کی ہے،جماعت اسلامی مظلوم عوام کی آوازبنے گی۔