کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ جولائی کے آغاز سے ہی بارشوں کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے، 30 جون کوشمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ماہرین نے رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کی ہے تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے۔