بھارت میں گرمی کی شدت سے 11 افراد ہلاک

286

نئی دہلی : بھارت میں شدید موسمی حالات کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، کیونکہ ملک شدید گرمی کی لہر، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔

بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے درجہ حرارت کے بڑھنے سے گزشتہ 6 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں کم از کم 5 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا، بھارت کے شمال مشرقی ریاست آسام میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے 6 افراد کی جان لے لی ہے ۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار سجود نے کہا کہ”مٹی کے تودے نے ایک خاتون اور اس کی3 بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا۔”

انہوں نے کہا کہ “ان کا گھر ایک ڈھلوان پر بنا ہوا ہے اچانک مٹی کا تودا گرنے سے ان کی موت واقع ہوگئی ، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو حکام کی طرف سے 3 گھنٹوں کی تلاشی کے بعد لاشوں کو نکال لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موسم گرما میں ایشیا بھر میں اربوں لوگ شدید گرمی سے دوچار ہیں ، سائنسدانوں کا کہنا ہے فیکٹریوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی  ہو رہی ہے جو حالات مزید خراب کر رہی ہے ۔

نئی دہلی اس کے قریبی صحرائی ریاست راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ  تک بڑھ گیا ہے جس کو ملک کے شمال مغرب اور مشرق میں ہیٹ ویو کے معمول سے دو گنا زیادہ ریکارڈ کیے گئے۔