بلوچستان: ایس ایس پی کے اسکواڈ کی پولیس موبائل کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق

283

کوئٹہ: بلوچستان میں ایس ایس پی کے اسکواڈ کی پولیس موبائل حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں 5 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق ضلع لسبیلہ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا، جس میں پانچ اہل کاروں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے اسکواڈ کی پولیس موبائل کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتل منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جارہی تھی، پولیس موبائل کو حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔