مریم نواز کی ہدایت پر روالپنڈی میں بڑے پیمانے پر صفائی کے اقدامات

45

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن کیلئے ایک دن قبل شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے گرینڈ صفائی آپریشن،مینوئل سوئیپنگ ،ویسٹ لفٹنگ،سڑکوں کی واشنگ کی،شہر بھر کی گلیوں،بازاروں،سڑکوں،عید گاہوں،قربان گاہوں اور مساجد کی بھرپو ر صفائی کی گئی،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پرشہریوں کو بائیوڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی گھر،گھر فراہمی کی گئی،کمیٹی چوک،سکستھ روڈ، کمرشل مارکیٹ میں تین
آگاہی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں،شہری یہاں شکایات کا اندراج، ویسٹ بیگز وصول کر سکتے ہیں،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے عید الاضحی آگاہی کیمپوں کا دورہ کر کے شہریوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تقسیم کئے، شکایات کرنے کا طریقہ کار بتایا،عید الاضحی پر آلائشوں کی صفائی سے متعلق آپریشن سٹاف کے اجلاس کی صدارت کی اور بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے،اندرون شہر کی گلیوں میں جا کر ویسٹ بیگز شہریوں کو دیئے،عید الاضحی کے دنوں میں شہر بھر میں چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا جائیگا،کنٹرول روم اورہیلپ لائن نمبر 1139،اینڈرائیڈ موبائل ایپ کلین راولپنڈی عید الاضحی آپریشن کے تمام دنوں میں مکمل طور پر فعال رہینگے،شکایات کے اندراج پر فوری طور پر انکا ازالہ کیا جائیگا،کنٹرول روم کے ذریعے ہیلپ لائن کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔