وفاقی بجٹ کی منفی قیاس آرائیوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی پر بند ہوئی

193

کراچی ( کامرس رپورٹر ) وفاقی بجٹ کے حوالے سے مختلف منفی قیاس آرائیوں کے سبب اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤکا شکار ہونے کے بعد 2900پوائنٹس کے اضافے سے تیزی پر بند ہوئی اگرچہ بجٹ سے قبل مارکیٹ2دن بدترین مندی کی لپیٹ میںرہی اور اس دوران انڈیکس 1164.83پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تاہم بجٹ میںڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ ہونے پر سرمایہ کاری متحرک دیکھائی دیئے اور خریداری کی وجہ سے3تیزی کی تیزی میں انڈیکس میں 4117.28پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ گیا ،مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب74ارب روپے سے زاید کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر100کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ42.79فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 2952.75 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 73754.02پوائنٹس سے بڑھ کر 76706.77پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 23616.68 پوائنٹس سے بڑھ کر24698.46پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47464.93پوائنٹس سے بڑھ کر48710.98 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 74 ارب 29 کروڑ 82 لاکھ62ہزار992روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 99 کھرب 3ارب 93 کروڑ 90 لاکھ 2ہزار51روپے سے بڑھ کر 101 کھرب78 ارب 23 کروڑ 72 لاکھ65ہزار43روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 30ارب روپے مالیت کے 63 کروڑ 55لاکھ25ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 10ارب روپے مالیت کے 29کروڑ 30 لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طورپر 2164کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 926کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 926میں کمی اور312کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پرویز احمد کمپنی ،ایمٹیکس لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،حرا ٹیکسٹائل ،فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز ،ڈی جی کے سیمنٹ ،ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ فاسٹ کیبل لمیٹڈ ،کوہ نور اسپننگ ،سنر جیکو پاک ،حیسکول پیٹرول ہم نیٹ ورک ،پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی ،کریسنٹ اسٹار انشورنس،ایئر لنک کمیونیکیشن ،دیوان موٹرز،نیٹسول ٹیکنالوجی ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،دی سرل کمپنی ،پاک الیکٹرون ،پاک پیٹرولیم ،میپل لیف ،لوٹے کیمیکل ،انٹر لوپ لمیٹڈ اورعسکری بینک سر فہرست رہے۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کے اثرات غالب آ سکتے ہیں اور مارکیٹ نئے ریکارڈ بھی بناسکتی ہے ۔