عام آدمی کو انشورنس میں مشکلات پرسہولت دیتے ہیں’وفاقی محتسب انشورنس

195

کراچی ( کامرس رپورٹر )وفافی محتسب انشورنس سید ممتا زعلی شاہ نے کہا کہ وفاقی محتسب انشورنس کا ادارہ عام آدمی کو انشورنس کے حوالے سے سہولت فراہم کرتا ہے، انشورنس کمپنی یا ادارہ کلیم کی ادائیگی نہیں کررہا وہ ہمیں آکر درخواست دے سکتے ہیں ا س میں وکیل کی ضرورت نہیں ہے مسائل بتائیں،شکایت پر ادارہ متعلقہ افراد کو بلاتا ہے بات کی جاتی ہے اور مسئلہ حل کرایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد پر حاضری اور سلامی دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یاد رہے وفاقی محتسب انشورنس ممتاز علی شا ہ نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی محتسب انشورنس نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں انشورنس سیکٹر کو مزیدبہتر کیاجائے کیونکہ کاروبار میں انشورنس کا اہم کردار ہوتاہے،زیادہ تر کاروبار انشورنس کی بنیاد پر ہی چلتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اسلامک بینکنگ کے ساتھ اسلامک انشورنس بھی ہورہی ہے کوشش کررہے ہیں اسلامک انشورنس بھی بہتر ہو۔ درخواست وفاقی انشورنس محتسب کی ویب سائٹ fio_gov_pkیا ای میل ایڈریس infohq@fio_gov_pk پر بھی دے سکتے ہیں۔بعدازاں وفاقی محتسب نے مزار قائد کے میوزیم کا بھی دورہ کیا اورمحترمہ فاطمہ جناح،بیگم رعنا لیاقت علی خان، سردار عبدالرب نشتراورمحترم نور الامین کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب انشورنس مبشر نعیم صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ایف ٹی آر کو این ٹی آر میں تبدیل کرنے سے برآمدی کاروبار تباہ ہو جائیگا بدعنوانی اور رشوت ستانی میں اضافہ اور ایکسپورٹرز کو ہراساں کرنے کے واقعات عام ہو جائیں گے نئی پالیسی لاگو ہوئی تو کارخانے بند کردینگے ۔