سکھر: سول اسپتال سے دوران علاج خطرناک قیدی فرار ہونے کا معاملہ

99

سکھر (نمائندہ جسارت) سول اسپتال سے دوران علاج خطرناک قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ ، فرار ہونے میں سہولت کاری فراہم کی جانے کے الزام میں سی سیکشن پولیس نے ایک اے ایس آئی ہدایت اللہ اور 3 کانسٹیبلز الطاف اور دوست علی، شہزاد و کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک اہلکار شہزادو فرار ہوگیا، پولیس نے گرفتار 3 اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ کے لیے سیکنڈ سول جج کی عدالت پیش کیا، عدالت نے گرفتار پولیس اہلکاروں کو 5 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، گزشتہ روز سینٹرل جیل سکھر ایک کروڑ روپے کا انعام رکھا ہوا خطرناک قیدی خیرو تیغانی پولیس اہل کاروں کی مبینہ سہولت کاری سے دوران علاج فرار ہوگیا تھا۔