بھارت میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری‘12 افراد ہلاک

189
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کھائی میں گرنے کے باعث گاڑی تباہ ہوگئی ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ رشی کیش بدری ناتھ ہائی وے پر الکنندا دریا کے قریب پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں 26 مسافر سوار تھے، جو اتراکھنڈ کے ضلع رودرپریاگ میں 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ حاثے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔