کراچی کے مختلف علاقوں سے 7موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی پولیس نے موٹر سائیکل چھینے اور چوری میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پانچ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان میں فراز احمد ولد محمد اقبال،مدثر ولد خالد،محمد اسامہ عرف سامہ ولد عبیدسے موٹر سائیکل نمبر KQJ-3880 ہنڈا 125 ماڈل 2024 جو کہ علاقہ تھانہ شاہراع فیصل سے چھینی گئی تھی جسکی FIR نمبر 605/2024 درج ہے ۔ ملزمان سے موٹر سائیکل نمبر KHA-3873 یونیک 70 ماڈل 2014 جو کہ علاقہ تھانہ سپر مارکیٹ سے چوری کی گئی تھی۔ جبکہ2۔موٹر سائیکل نمبر KPQ-3915ہنڈیاس 70 ماڈل 2022 جو کہ علاقہ تھانہ گبول ٹاؤن سے چوری کی گئی تھی ۔ موٹر سائیکل نمبر KBF-4661 ہیرو 70 دریں اثناء موٹر سائیکل نمبر KDQ-8457 سپرپاور70 برآمد ہوئی ۔