شاہ محمود کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

28

لاہور(نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے شاہ محمود کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہاکہ عدالت شاہ محمود کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے، تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ تحریری فیصلے میں لکھا کہ تفتیشی افسر نے شاہ محمودسے متعلق کیسز پر پیشرفت رپورٹ پیش نہیں کی،
تفتیشی افسر نے کہا کہ شاہ محمود کا موبائل فون ریکور کرنا ہے۔ شاہ محمود کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے لیا تھا۔