الیکشن چوری نہ کیا جاتا تو ملک کی کیفیت کچھ اور ہوتی، شاہد خاقان عباسی

454
If the election had not been stolen

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں آج جو حکومت بنی وہ غیر نمائندہ ہے۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کا قومی احتساب بیورو ( نیب ) سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ حکومت وعدہ کرکے آئی تھی نیب کو ختم کریں گے لیکن حکومت نے پہلا قانون ہی نیب کو مزید مستحکم کرنے کا بنایا۔ یہ باتیں انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کوئی شخص نہیں لاتا بلکہ تبدیلی نظام میں آتی ہے، 2017 میں اتفاق ہو گیا تھا نیب میں کیا ریفارمز کرنی ہیں، میں نے نیب کو اس لیے ختم نہیں کیا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بھاگ گئے تھے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر آئین کا احترام ہوتا اور الیکشن چوری نہ کیا جاتا تو اس وقت ملک کی کیفیت کچھ اور ہوتی۔انکا کہنا تھا کہ ہم ملکی مسائل اور ان کے حل کی بات کر رہے ہیں اور آج جو جماعتیں ہیں انہوں نے فیصلہ کیا کرسی کی سیاست کرنی ہے۔