شہباز شریف اپنا اعتبار کھو چکے، انکے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: حافظ نعیم الرحمن

439
Shahbaz Sharif has lost his credibility

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنا اعتبار کھو چکے ہیں، ان کے دعووں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اشرافیہ کو پچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا۔ شہباز شریف  جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں ان کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

 امیر جماعت نے کہا کہ سرمایہ کاری کم ترین سطح پر اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ صنعتکار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں۔ نوجوان مایوس، برین ڈرین عروج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے۔ استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے۔