نامکمل ویکسینیشن: 150 مقامی عازمین کے حج پرمٹ منسوخ  کیے گئے

242

سعودی عرب نے لازمی حفاظتی ویکسینیشن مکمل نہ کرانے والے 150 مقامی عازمینِ حج کے پرمٹ منسوخ کردیے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ رواں سال حج سیزن کے دوران مقامی عازمین میں ویکسینیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ کے مہمانوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے تاکہ زائرین صحت مند حالت میں اپنی دینی رسومات ادا کر سکیں۔

سعودی وزارت صحت نے متعدی بیماریوں سے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مقدس مقامات پر صحت سے متعلق اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔ وزارت صحت نے پہلے ہی ویکسی نیشن کے حوالے سے تنبیہ جاری کردی تھی۔

رواں ماہ سعودی وزارت نے عازمینِ حج پر زور دیا تھا کہ وہ پہلے سے تجویز کردہ ویکسی نیشن ضرور لگوائیں بصورت دیگر ان کے حج پرمٹ یا حج ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔