پشاور(اسپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخواوہیل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ انیشیٹو کوچنگ کیمپ پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔ کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمر ایاز خلیل کیمپ کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے معاونت کر رہے ہیں۔ ایک ماہ طویل کوچنگ کیمپ جو کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور ITF وہیل چیئر ٹینس ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام کی چھتری تلے منعقد کیا جا رہا ہے، کے پی کے مختلف حصوں سے 40 وہیل چیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔مہمان خصوصی مشیر کھیل خیبرپختونخوا سید فخر جہاں باچا اور حاجی ملک عمر دراز خلیل نے ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان ڈیوس کپپر برکت اللہ اور جونیئر ڈیوس کپپر ثاقب حیات، کے پی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے کوچز نعمان خان، شہریار خان بھی موجود تھے۔کیمپ میں 40 وہیل چیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں 18 خواتین کھلاڑی تاجمینہ، گل مینا، روبینہ، حسنہ، ثناء ، گلناز، بینا، لبنیٰ، گلشن، ماہنور اور 22 مرد کھلاڑی انجینئر عرفان خان، اکمل خان، ذاکر اللہ، احسان، عبداللہ جان شامل ہیں۔