لاہور ہائیکورٹ:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

136

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سروس روڈز پر ٹائر کلر لگائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔