پاکستان امریکا‘ چین کے مابین اقتصادی پل کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے

175

واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی فنانسنگ اور فارن ملٹری سیل مکمل بحال کی جائے۔پاکستان امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے۔فلاڈیلفیا کی ورلڈ افیئر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس 2 پڑوسیوں کے درمیان نتیجہ خیز مکالمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے غیر ملکی فوجی فنانسنگ اور فارن ملٹری سیل کی مکمل بحالی اور امریکا سے مشرق وسطیٰ میں اپنی قیادت کا مظاہرہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔