بجٹ تقریر میں غربت سے نمٹنے کی کوئی بات نہیں کی گئی‘ رضا ربانی

22

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ نے بجٹ تقریر میں غربت سے نمٹنے کی کوئی بات نہیں کی، طاقت ور افراد کی فہرست ظاہر نہیں کی جنہیں ٹیکس سے استثنا حاصل ہے اور وہ مقدس گائے ہیں۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے محدود مالیاتی اسپیس کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف سے معذرت کی ہے۔