قرون وسطیٰ دور کے ہتھیاروں کا استعمال کرکے اسرائیلی فوج تنقید اور تضحیک کے نشانے پرآگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیاں جلانے کے لیے منجنیق سے آگ کے گولے پھینکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ والےجنوبی لبنان میں جھاڑیوں میں چھپ کر اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کرتے ہیں۔منجنیق کی وڈیو وائرل ہونے پر اسرائیلی عوام میں شدید غصے کی لہر ہے، کئی اسرائیلی شہریوں نے وڈیو شیئر کرکے فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ منجنیق سرحد پر تعینات ریزرو فوجیوں نے تیار کی تھی۔یہ وڈیو 1 ماہ یا اس سے زائد عرصے پہلے کی ہے۔
اسرائیلی شہری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر یقین ہوگیا اسرائیلی فورسز شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔