بھارت: انتخابات کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ

228

دہلی:بھارت میں انتخابات کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، مودی کے وزیر اعظم بننے کے ہندو دہشت گردوں نے مسلم آبادیوں پر حملے دوبارہ سے شروع کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقاے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی  کا کہنا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہیں سنگھ پریوار مسلمانوں سے انتقام تو نہیں لے رہا ہے؟ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جس کےنتیجےمیں اب تک  اتر پردیش میں دو علما کو شہید کردیا گیا۔