کتابوں،کاپیوں، کاغذ اور اسٹیشنری پر ٹیکس تعلیم دشمن ہے

229

کراچی (کامرس رپورٹر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت شرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے پرائیوٹ سیکٹر کا ساتھ دے انہوںنے کہاکہ کتابوں،کاپیوں، کاغذ اور اسٹیشنری پر ٹیکس عائد کرنے سے شرح خواندگی میںمزید کمی واقع ہوگی جس سے چائلڈ لیبر میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگا کیونکہ مہنگائی اور غربت کے باعث پہلے ہی دو کروڑ60لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیںسید طارق شاہ نے کہاکہ ہوش ربا مہنگائی اور غربت میں کتابوں کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے بجائے تعلیم سے دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تا کہ ملک کے مستقبل کو جہالت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے انہوںنے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم عام کرنے کے مشن پر گامزن ہے کتابوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ سے والدین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔