ایزی پیسہ نے مرچنٹ لین دین کو ڈیجیٹلائزکر دیا

193

کراچی ( کامرس رپورٹر )ایزی پیسہ نے اپنے پلیٹ فارم پر راست پی ٹو ایم (پرسن ٹو مرچنٹ) ادائیگیوں کے نظام کو مربوط کر کے اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا راست پی ٹو ایم ادائیگی کا طریقہ کار ملک بھر میں مرچنٹ اور کاروباری لین دین کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔اس سروس کا مقصد مرچنٹس کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کی قبولیت کو آسان بنانا اور کاروبار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ سفرحان حسن، ہیڈ آف والٹ بزنس، ایزی پیسہ نے کہا کہ راست پی ٹو ایم کو ایزی پیسہ کے ساتھ منسلک کرنے سے مالیاتی طور پر جامع پاکستان کے لئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس سے کاروباروں اور مرچنٹس کو فوری طور پر کسٹمر سے ادائیگیاں وصول کرنے میں آسانی ہوگی۔ ہمارا مضبوط تکنیکی فریم ورک ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ہمارے صارفین، مرچنٹس اور کاروباری اداروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے پرسن ٹو مرچنٹ ادائیگیوں کے ذریعے کیش لیس معاشرے کی طرف پیش قدمی کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ جیسا کہ ہم ایک ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ریگولیٹری منظوریاں زیر التواء￿ ہیں، ہم اپنی پرسن ٹو پرسن (P2P) اور پرسن ٹو مرچنٹ ( P2M) سروسز کے ذریعے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹم کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔” 40 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ موبائل اکا?نٹس کیساتھ ایزی پیسہ اشتراک اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے پاکستان کو مالی طورپر جامع ملک میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔