ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے سمر اسپورٹس کیمپس کے وینیو کا اعلان کردیا

215

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے 25جون سے شروع ہونیوالے سمرا سپورٹس کیمپس کے ویونیوز کا اعلان کردیا ہے، صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہونیوالی 12کھیلوں کے کیمپس نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں لگائے جائیں گے، فٹ گیند اور اتھلیٹکس کے کیمپس پنجاب اسٹیڈیم میں لگائے جائیں گے ، بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس، کراٹے، تائیکوانڈ و اور جمناسٹک کے کیمپس جمنازیم ہال میں ہوں گے، سوئمنگ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس ، ٹینس پنجاب انٹرنیشنل ٹینس اسٹیڈیم ، ہاکی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، کرکٹ کا کیمپ اسپورٹس بورڈپنجاب کرکٹ اکیڈمی اورآرچری کا نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس کے آرچری سنٹر میں لگایا جائے گا۔ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ سمراسپورٹس کیمپس اسکولز کے بچوں کیلئے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں اور کوالیفائیڈ کوچز سے تربیت حاصل کریں ، والدین اپنے بچوں کو آن لائن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفتر میں 15جون تک رجسٹریشن کرائیں تاکہ وہ سمر سپورٹس کیمپس سے مستفید ہوسکیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے تمام کیمپس میں بہترین کوچز کو تعینات کیا ہے، سمر اسپورٹس کیمپس 25 جون سے 3 اگست تک لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنز میں جاری رہیں گے۔