نیویارک: ورلڈکپ میچز کی میزبانی کرنے والا نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

217

 نیویارک :حکومت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے  8میچز  کی میزبانی کرنے والا نسا کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی حکومت نے نسا کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر بہت زیادہ تنقید  ہونے کی وجہ سے رواں سال اسٹیڈیم کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیڈیم کواب 6 ہفتوں میں گرادیا جائیگا۔

خیال رہے کہ  رواں سال کے آغاز جنوری میں اس اسٹیڈیم کی تعمیر شروع ہوئی تھی، اپریل میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی اور مئی تک اس اسٹیڈیم کا کام مکمل کیا گیا تھا، پاک بھارت میچ میں اس عارضی اسٹیڈیم میں ہاؤ س فل رہا تھا،بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا میچ نسا کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شروع ہونے کے بعد نیویارک کے اس گرانڈ کی پچز پر کافی تنقید کی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ یہاں لو اسکورنگ میچز ہوئے۔