شہباز شریف نے 38 کھرب کا اضافی بجٹ پیش کیا: شیخ رشید احمد

200
constitutional amendment draft

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 38 کھرب کا اضافی بجٹ پیش کیا ہے۔

 اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ووٹ نہیں دیتی تو حکومت کے ساتھ عوام کی ساری ہمدردیاں ختم ہو جائیں گی ،سوشل میڈیا کے لوگوں کو گرفتار کرنے سے صورتِ حال اور خراب ہوتی ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ غریب پہلے سے مرا ہوا تھا، اسے مزید مشکل میں ڈال دیا گیا،سمجھتا ہوں کہ ایک دو مہینے تک غریب مزید مشکل میں چلا جائے گا ،اس بجٹ کو غریب دشمن بجٹ سمجھتا ہوں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔