ٹول ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، انجمن تاجران کراچی

158

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران کراچی جاوید شمس نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی جانب سے شہر میں لگائے جانے والے ٹول ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔انجمن تاجران کراچی نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضی وہاب شہریوں کو سہولیات کے بجائے نت نئے ٹیکسوں کے نفاز پر کارفرما ہیں جبکہ عوام اور تاجر شہری سہولیات پانی بجلی گیس، سیوریج کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں حل کیا جائے جاوید شمس نے کہا کہ مئیر کراچی شہریوں سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں، شہری مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔