آٹھ مقام: دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کریم آباد کے مقام پر دریا سے مل گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ سے 8 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مجموعی طور پر 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاپتا3 افراد کی تلاش جاری ہے۔