اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کے خام مال پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں رعایت کی تجویز دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سولر پینلز تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی مشینری، پلانٹ اور اس سے منسلک آلات و سولر پینلز و انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹیز و ٹیکسز میں رعایت دینے جارہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس فیصلے سے سولر کی ملک کی مقامی ضرورت بھی پوری ہوسکے گی اور برآمد بھی کیا جاسکے گا۔ اس اقدام کا مقصد درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔