آئی ایم ایف اور چین کیساتھ معاہدوں سمیت  بجٹ پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، خورشید شاہ

212
modern weapons

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بجٹ کا علم نہیں، حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں سے بھی ہم لاعلم ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا تھا، اب ہم اتحادی ہیں، ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ ضابطہ اخلاق کے تحت چلے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شکایت حکومت سے کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، آج بھی ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت چلنی چاہئے، حکومت کا فرض ہے وہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے۔