امریکا کا غزہ جنگ بندی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ

242
غزہ: اسرائیلی بم باری کے بعد شعلے اور دھواں بلند ہورہا ہے

عرب نیوز: منصوبے پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج مصر پہنچیں گے۔جہاںمصر کے بعد امریکی وزیر خارجہ اسرائیل، اردن اور قطر بھی جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کےلیے 3 مراحل پر مشتمل مجوزہ منصوبہ پیش کیا تھا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا سے گفتگو میںکہا تھا کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر رضامند ہو جائے تو اسرائیل بھی مان جائے گا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کی دی گئی تجاویز اسرائیلی تجاویز تھیں، حماس مان جائے تو اسرائیل بھی ہاں کہہ دے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے غزہ شہر اور رفح پر حملے جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق شجاعیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔