لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بھارت میں انتہا پسند ہندو سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے نفرتیں ختم کرنے کا پیغام دیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ میں تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم بننے پر مودی جی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی بھارتی عوام کا پارٹی پر اعتماد ظاہر کرتی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئیں نفرتوں کو امید کے ساتھ بدل لیں اور خطے کے 2 ارب لوگوں کی قسمت بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔