کراچی: شہر قائد میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، شہری ویکسن نہ ہونے کے سبب کافی پریشان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کتے کےکاٹنےکےکیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، سول اسپتال میں روزانہ کتے کے کاٹنے کے 60 کے قریب نئےکیسز آرہے ہیں۔
ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑھتے ہوئے کتوں کے حوالے سے ہم نے متعلقہ یوسی میں شکایت کی تو انہوں نے کہاکہ ہم اب تک کئی کتے مارچکے ہیں لیکن یہ دوبارہ پھر کہیں سے آجاتے ہیں، میئر کراچی کی جانب سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے ہم مستقل کتا مار مہم جاری نہیں رکھ سکتے، میئر کراچی کتا مار مہم کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ سول اسپتال میں مئی میں کتے کے کاٹے کے 1594 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔