سابق وفاقی وزیر اسد عمر طبیعت ناسازی پر نجی اسپتال منتقل

306

   کراچی:سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبعیت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں قریبی نجی اسپتال میں متنقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کو کمر میں درد کی شکایت پر گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال پہنچنے کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس استعمال کرتا ہوں، ایمبولینس سروس بین الاقوامی معیار کی ہے جبکہ اسٹاف بھی پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتا ہے۔

دریں اثناء  ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ سروس بلاتفریق اپنی خدمت میں مصروف ہے، سروسز انتہائی پروفیشنل اور تربیت یافتہ عملے کے ساتھ ہوتی ہیں۔