بھارت کے خلاف میچ: پاکستان کا اسکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ

430

نیویارک: ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچز میں سے ایک بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے  ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہفتے کے روز اسٹیڈیم  میں بھرپور پریکٹس کی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج اتوار کے روز مد مقابل ہوں گی،  پاکستان کی ٹیم اپنے پہلے میچ (امریکا کے خلاف) میں شکست کے بعد بھارت کے  خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایونٹ کو چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے واپس آنے کے لیے کوشاں ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے اسکواڈ میں تبدیلی کی جائے گی اور اعظم خان کو ڈراپ کر کے انجری ختم ہونے پر آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیویارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عماد وسیم اب مکمل فٹ اور میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں بلکہ جیت کیلیے پوری ٹیم کو جان مارنی ہوگی ۔