کراچی: پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی کراچی میں برنس روڈ آمد ہوئی، ڈونلڈ بلوم برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر مزیدار پاکستانی کھانوں کے فین ہو گئے۔
ڈونلڈ بلوم نے باربی کیو، ربڑی فالودہ اور کڑک چائے پی، ڈونلڈ بلوم نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں “مزیدار” اور “کڑک چائے” کہہ کر اُردو زبان میں کھانوں کی تعریف کی۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہاں کے کھانے بے حد لذیز ہیں، اتنے مزیدار کھانوں کو پہلے نہیں جانتا تھا، کراچی میں سیٹل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔