دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش

365

بیجنگ:پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کو ملک میں پلانٹ لگانے کی حکومتی سطح پر پیشکش کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی نامی کمپنی  کے صدر ژن گولی سے ملاقات کی ہے، یہ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی مانی جاتی ہے۔

اہم ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر کمپنی کے وفد کو بریفنگ دی اور کو بتایا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ہم نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔