سکھر: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں 20 گھنٹے گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے وفاقی وزیرکے خوش نما بیانات سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی
ان کا کہنا تھا کہ جا سبسڈی ختم کی جائے صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں ملک کو آگے بڑھنے کا فارمولا دیا تھااسی میں تمام مسائل کا حل ہے۔
ہفتہ کے روز سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دو بھر ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس لغاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نما بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے انہیں بے جا سبسڈی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران ملک کو آگے بڑھانے کے لئے جو تجویز دی تھی تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے اسی سے ملک کی مشکلات کم ہونگی اور ملک آگے بڑھے گا ۔