وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

215

 وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کے وزیراعظم  لی چیانگ گریٹ سے ملاقات کے لیے ہال آف دی پیپل پہنچنے تو ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں اہم معاملات پر غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا اور سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔