پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

229
The stock market boomed, crossing

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کریش کر گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کی صبح تقریبا 9 بج کر 52 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 14 پوائنٹس تنزلی کے بعد 71 ہزار 848 پر آگیا، جو گزشتہ روز 73 ہزار 862 پر بند ہوئی تھی۔

تاہم دوپہر تقریبا 11 بج کر 42 منٹ پر مارکیٹ قدرے بحال ہو گئی، اور 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد یا 827 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھی مرتبہ تیزی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔