سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

204
Supreme Court: The decision

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج کو ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں تین ججوں کی خالی نشستوں کے لیے 9 ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ عقیل عباسی سمیت سندھ ہائی کورٹ کے تین ججز پر غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں 17 میں سے 14 ججز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ تین ججوں کی نشستیں خالی ہیں۔