پاکستان میں  ایف ای ڈی کے  نفاذ کے بعد سگریٹ کی کھپت میں 11 ارب سے زائد کی کمی

478

اسلام آباد:پاکستان میں زیادہ قیمتوں کی وجہ سے سگریٹ کی کھپت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس سے 11 ارب سگریٹ اسٹکس کی کھپت میں کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (سی آر ڈی ) کے ایک سروے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیکس لگانا سگریٹ کے استعمال کو کنٹرول کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے اہم ہے۔

سی آر ڈی کی ڈائریکٹر مریم گل طاہر نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی)  کے نفاذ کے بعد سگریٹ کی کھپت میں 11 ارب سے زائد کی کمی آئی ہے۔ایسے اقدامات پاکستان سگریٹ کی کھپت کو کم کرنے، صحت عامہ کے نتائج کو بہتر بنانے، اور ساتھ ہی ساتھ تمباکو کی مصنوعات پر بڑھے ہوئے ٹیکس کے ذریعے حکومتی محصولات کو بڑھانے کے لیے ایک آزمودہ طریقہ اختیار کر سکتا ہے۔

“ڈبلیو ایچ او کے مطابق، تمباکو پر ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ عام طور پر زیادہ آمدنی والے ممالک میں تمباکو کی کھپت میں 4 فیصد اور کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں تقریبا 8 فیصد تک کمی لاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سگریٹ پر زیادہ ٹیکسوں کو بطور روک تھام تمباکو کے استعمال اور اس سے منسلک صحت کے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔