کراچی  میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان کے قاتلوں کی تصاویر سامنے آ گئیں

195

کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان کو قتل کرنےو الے ملزمان کی تصاویر سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے گولڈ میڈلسٹ انجینئر کو قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی سے لی گئی نئی فوٹیج اور تصاویر سامنے آ گئیں۔

تفتیشی پولیس نے یکم جون کو گلشن اقبال کے بلاک 7 میں ڈکیتوں کے ہاتھوں فائرنگ سے گولڈمیڈلسٹ انجینئر اتقا معین کے قتل کے ملزمان کی نئی تصاویر حاصل کی ہیں جب کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نئی ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کوراشد منہاس روڈ پسے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلح ملزمان اتقا معین کو قتل اورموٹر سائیکل چھیننے کے بعد علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر پہنچے۔ مسلح ملزمان لنک روڈ سے راشد منہاس روڈ پر آئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجزمیں ملزمان کوراشد منہاس روڈ سے نیپا چورنگی پل کے قریب تک دیکھا گیا۔